8 جون 2013 - 19:30
شام ميں حکومت اور فوج کي حمايت

شام کے شمالي شہر حلب کے عوام نے حکومت اور فوج کي حمايت ميں ريلي نکالي ہے-

ابنا: شام کے ٹيلي ويژن چينل الاخباريہ نے خبردي ہے کہ شمالي شہر حلب کے عوام نے مظاہرے ميں شرکت کر کے ملک ميں امن و امان کي برقراري کے سلسلے ميں حکومت اور فوج کي کوششوں کي حمايت کي –مظاہرے  ميں شريک شامي باشندے اپنے ہاتھوں ميں صدر بشار اسد کي تصويريں اٹھائے ہوئے تھے اور اعلان کررہے تھے کہ القصير شہر ميں دہشتگردوں کے خلاف شامي فوج کي کاميابي پورے ملک ميں دہشتگردوں کي شکست اور فوج کي کاميابي کا نقطہ آغاز ہے -جلوس کے شرکا کا کہنا تھا کہ شام کے عوام مکمل کاميابي کے حصول تک حکومت اور فوج کے ساتھ ہيں -واضح رہے کہ لبنان کي سرحد کے قريب شام کے  اسٹرٹيجک شہر القصير ميں دہشتگردوں کے خلاف فوج کي کاميابي نے دہشتـگردوں کے حامي ملکوں کي نينديں حرام کردي ہيں - مغرب اور بعض عرب ملکوں کے حمايت يافتہ  دہشتگرد گروہ مارچ سن دوہزار گيارہ سے شام ميں بدامني پھيلائے ہوئے ہيں اور انسانيت سوز جرائم کا ارتکاب کررہے ہيں -....../169